Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

دو خوتاین رکشے میں گزر رہی تھیں، موٹر سائیکل سوار ملزم ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 04:23pm

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز دو خواتین پر تیزاب پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور کے تھانہ ٹاؤن کے حدود میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین کے چہرے جلھس گئے تھے، مقامی اسپتال میں انہیں طبی امداد دی گئی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نقاب پوش ملزمان رکشے میں جاتے ہوئے خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو پہلے شوہر نے طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی اور زخمی خاتون نے تیزاب پھینکنے کے واقعے سے متعلق اپنے سابق شوہر سمیر کے خلاف تھانہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ خاتون بہن کے ہمراہ رکشے میں جا رہی تھی کہ ملزمان نے نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے۔

مقدمہ درج

ابدرہ روڈ پر رکشہ میں سوار خواتین پر تیزب پھینکے کے واقعہ کے خلاف مقدمہ یونیورسٹی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد رکشہ میں جار ہے تھے کہ ملزمان نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب کے باعث 28 سالہ خاتون اور تین بچے جھلس کر زخمی ہوئے۔

متن کے مطابق متاثرین نجی ہاسٹل کے قریب رکشہ میں سوار ہوکر کچھ خاص کام کی طرف جارہے تھے، جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل ہی دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینکا، جس سے خواتین اور بچوں کے چہرے اور ہاتھوں سمیت دیگر جسم جلس گئے۔

ایف آئی کے مطابق خاتون نے تیزاب گردی کے واقعہ کا الزام اپنے سابقہ شوہر پر لگایا ہے اور کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ کام میرے شوہر اوراس کے ڈرائیور کی ایما پر ملزمان نے کیا ہے۔

خاتون نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ اس سے قبل میرے شوہر نے مجھے بار بار جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

مقدمہ میں عمرقید کی دفعہ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

peshawar

acid attack

Acid

TOWN POLICE STATION

TWO LADIES IN RICKSHAW

acid thrown