Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر کلیئرنس کا وقت کم کیا جائے، وزیراعظم کی کراچی آمد پر ہدایت

بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 07:24pm
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ فوٹو۔۔۔ پی آئی ڈی
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ فوٹو۔۔۔ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کراچی پورٹ کا دورہ کیا، انہیں بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیرئیر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، دورہ قازقستان کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے لیے سمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ریاستوں نے تجارت کے لیے پاکستان کی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، بندرگاہوں میں جدید نظام اور ان تک رسائی میں مزید بہتری لانی ہے، اس سے پاکستان اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید آلات و مشینری کی تنصیب سے کسٹمز کلیئرنس کے وقت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے اور بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ تک اور اس سے ریل کے ذریعے سامان کی ترسیل کی استعداد کو بڑھایا جائے۔

وزیر اعطم نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو کارگو ٹریفک کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے، سامان کی ترسیل مزید بہتر بنانے کیلئے ملیرایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑا جائے، پورٹ قاسم پر ایل این جی جہازوں کی فیس کم کرکے عالمی سطح پر رائج ٹیکس مقرر کئے جائیں۔

اس سے قبل کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف خصوصی طیارے سے فیصل بیس پہنچے تھے۔

وزیراعظم کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

وزیر اعظم نے ٹیکس چوری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، نان فائلر کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

چینی کارکنوں کے تحفظ کیلئے دیامر بھاشا اور داسو میں سیف سٹی قائم کئے جائینگے، وزیراعظم

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی آئے تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

karachi

Karachi Visit

PM Shehbaz Sharif

shehbaz sharif visit karachi