Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹن بیبر نے اننت اور رادھیکا سے متعلق پوسٹ میں دلچسپ تبصرہ کردیا

غیر ملکی گلوکار ان دنوں امبانی خاندان کی شادی کے لیے ممبئی میں موجود ہیں
شائع 07 جولائ 2024 11:20am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ جسٹن بئیبر/اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ جسٹن بئیبر/اسکرین شاٹ

معروف بھارتی امبانی خاندان کی شادی کی تقریب میں پرفارمنس کے لیے آئے جسٹن بیبر کی اننت امبانی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ان دنوں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

رادھیکا اور اننت کی سنگیت کی تقریب میں جسٹن بیبر کی جانب سے پرفارمنس پیش کی گئی تھی، دوسری جانب گلوکار نے انسٹاگرام پر تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی تھیں۔

جسٹن کی جانب سے آف ریکارڈ اننت سے ملاقات کی گئی تھی، جبکہ کمرے میں اننت نیلے رنگ کا چمیکلا جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھے، دوسری جانب جسٹن تھے جو کہ بنیان، سیاہ پینٹ میں نظر آئے۔

اننت امبانی کی شادی: مارک زکربرگ اور بل گیٹس بھارت آئیں گے

جبکہ انسٹاگرام پوسٹ میں جسٹن کی جانب سے اگرچہ کچھ لکھا تو نہیں گیا تھا، لیکن پیار والا ایموجی شئیر کیا گیا تھا۔

تاہم دونوں کے درمیان گفتگو مثبت اندز میں ہو رہی تھی، جس کا اندازہ ان کے چہرے پر موجود مسکراہٹ سے لگایا جا سکتا ہے، جبکہ اس موقع پر اننت کے بھائی بھابھی، بہنوئی بھی موجود تھے۔

غیر ملکی گرفتار جمعے 7 جولائی کو بھارت پہنچے تھے، جبکہ سنگیت کی تقریب کے دوران اپنے معروف گانے ’بے بی، پیچز، لوو یورسیلف، اور سوری‘ گایا گیا تھا۔

جسٹن بیبرکا اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ

واضح رہے رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جبکہ 14جولائی کو ریسپشن ہوگا۔

Wedding

Mukesh Ambani

Justin Bieber

Anant Ambani

radhika merchant