Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلی کی قیادت میں عوام اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر اطلاعات نے اسلام آباد جلسہ معطل کرنے پر وفاقی حکومت کا قدم غیر آئینی قرار دے دیا ہے
شائع 07 جولائ 2024 10:37am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر اطلاعات نے اسلام آباد جلسہ معطل کرنے کو ظلم و جبر اور وفاقی حکومت کا غیر آئینی قدم قرار دے دیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 حکومت اور ایوانوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ معطل کرنا ظلم وجبر اور فارم 47 جعلی حکومت کا غیر آئینی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اب ہم عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے اور اگرعدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرواسکتی تو وزیر اعلی کی قیادت میں عوام اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے جس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین خود کریں گے۔

پی ٹی آئی کے جلسہ کی این او سی منسوخی پر حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی تحریک، مارچ اور جلسوں سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی ہوگا اور تحریک ملک میں حقیقی معنوں میں آئینی و جمہوری قیام تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

government

barrister saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)