Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی باکسر بھارتی باکسر کو چِت کر کے ایشین چیمپئن بن گیا

دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا
شائع 07 جولائ 2024 12:06am

پاکستانی باکسر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے پروفشینل باکسنگ کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو ہرا دیا۔ پاکستانی باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں روایتی حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھرپور دفاع اور جواب دیتے ہوئے پوزیشن مضبوط کر کے راؤنڈ اپنے نام کیا۔

تیسرے راؤنڈ کے عین اختتامی لمحات میں شہیر آفریدی نے رونت سولنکی کے منہ پر ایک مکا مارا کہ وہ لڑکھڑائے گئے۔

امپائر نے مقابلے کو ناک آؤٹ قرار دیتے ہوئے شہیر آفریدی کو فاتح قرار دیا، اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی باکسر نے پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹگری میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

Pakistani Boxer

Asian Champion