Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی عمر ایوب کو پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی پارٹی کے لیے قربانیوں کی تعریف کی ہے، پی ٹی آئی
شائع 06 جولائ 2024 10:40pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق عمران خان نے عمر ایوب کو پارٹی سیکریٹری جنرل کے طور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب ایوب خان کا پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر اور پارٹی سیکریٹری جنرل دونوں عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔

خیال رہے کہ عمر ایوب خان نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اعلامیے میں پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے عمر ایوب خان کی پارٹی کے لیے قربانیوں کی ستائش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی پارٹی اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے عمر ایوب سے استعفیٰ واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

imran khan

Omar Ayub Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)