Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کو بائے بائے، روس اور ایران کے درمیان تجارت اب لوکل کرنسی میں ہوگی

ایرانی شہری اپنے ایرانی بینکنگ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے روسی اے ٹی ایم سے روبل لے سکیں گے
شائع 06 جولائ 2024 10:26pm

روس اور ایران کے درمیان تجارتی پیمنٹ سسٹم طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب لوکل کرنسی میں ہوگی، روس اور ایران باہمی تجارت میں اب ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ”نور نیوز“ کے مطابق ایران اور روس نے مالیاتی معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔

ایران کے مرکزی بینک (سی بی آئی) کے گورنر محمد رضا فرزین نے بتایا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان دوطرفہ تجارتی تبادلے کے لیے ایک مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

فرزین نے ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سے گزشتہ جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدوں کو حتمی شکل دی تھی۔

ملاقات کے دوران ایران اور روس کے چیف بینکرز نے دونوں ممالک کے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔

فرزین نے یہ بھی کہا کہ نیا مالیاتی معاہدہ ایران اور روس کو مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کے قابل بناتا ہے۔

مریخ پر جنگ لڑی جائے گی، بابا وانگا کی مزید خوفناک پیشگوئیاں

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے خصوصی وفود کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بنیاد پر ایران کا شیتاب بینکنگ سسٹم اگست کے آخر تک روس کے MIR انٹربینک سسٹم سے منسلک ہو جائے گا۔

فرزین نے مزید کہا کہ نئی اسکیم سے ایرانی شہری اپنے ایرانی بینکنگ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے روسی اے ٹی ایم سے روبل لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سکیم اگلے مراحل میں مزید ترقی کرے گی تاکہ روسی شہریوں کو ایرانی اے ٹی ایم میں اپنے بینکنگ کارڈز استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور اس کے بعد روسی پوزز پر ایرانی کارڈ استعمال کرنے کے قابل بنائے۔

Iran, Russia sign monetary contract

Central Bank of Iran (CBI)

Mohammad Reza Farzin

bilateral trade exchanges

trade in local currencies