Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب صرف ایک ویزا پر دنیا کے 5 خوبصورت ترین ممالک کی سیر ممکن ہوگئی

پانچوں ممالک نے خصوصی ویزا پروگرام میں شامل ہونے پر اتفاق کر لیا
شائع 06 جولائ 2024 10:15pm

براعظم افریقہ کے جنوب میں واقع ممالک انگولا، بوٹسوانا، نمیبیا، زیمبیا اور زمبابوے کے حکام نے اصولی طور پر ”یونی ویزا“ نامی ایک خصوصی ویزے کے استعمال کو وسعت دینے پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے بعد سیاح صرف ایک ویزا میں ان پانچ ممالک کی سیر کرسکیں گے۔

’’کاوانگو-زمبیزی یا کازا‘‘ کہلانے والے یہ پانچ ممالک افریقہ میں ”ٹرانسفرنٹیئر کنزرویشن ایریا“ بناتے ہیں۔

یورپ جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ یورپی ممالک کیا فراڈ کر رہے ہیں؟

یونی ویزا فی الحال زیمبیا اور زمبابوے میں استعمال ہوتا ہے جبکہ اس ویزے پر بوٹسوانا میں دن کے وقت سفر کرنے کی اجازت ہے۔

تاہم اب زیمبیا میں کازا سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر علاقائی رہنماؤں نے بھی اس خصوصی ویزا پروگرام میں شامل ہونے پر اتفاق کر لیا ہے۔

کینیڈا جانے کے خواہشمند کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے بڑی خبر

وہ اس ویزے کے دائرہ کار کو دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی اقتصادی بلاک تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس یونی ویزا کا مقصد خطے میں سیاحت کو فروغ دینا اور سیاحوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں پیشہ وروں کی قلت، آسانی سے ورک ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع

زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہچلیما نے اپنے خطاب میں کہا، ’میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا لازمی ہو گا۔ میں شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھی یونی ویزا پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔‘

بوٹسوانا کے نائب صدر سلمبر سوگوانے نے کہا کہ ان کا ملک یونی ویزا کو مکمل طور پر اپنائے گا۔

Zimbabwe

Namibia

Zambia

Kavango Zambezi

Uni VISA

Angola

Botswana