Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مری : عظمیٰ بخاری کے بغیر پروٹوکول سیر و تفریح کے دوران شیم شیم کے نعرے لگ گئے

لیگی کارکنان نے گھڑی چور کے جوابی نعرے لگائے
شائع 06 جولائ 2024 10:11pm
فوٹو۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔ سوشل میڈیا

مری میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بغیر پروٹوکول سیر و تفریح کے دوران شیم شیم کے نعرے لگ گئے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ عظمیٰ بخاری اپنی فیملی کے ہمراہ شاپنگ کررہی تھیں، اس دوران وہاں موجود چند افراد نے نعرے لگانا شروع کردیے۔

جس کے رد عمل میں عظمیٰ بخاری کے قریب موجود (ن) لیگی کارکنان نے گھڑی چور کے جوابی نعرے لگائے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مری میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے شاپنگ کرتے ہوئے ’عمران خان زندہ باد“ کے نعرے لگ گئے۔

صارف نے مزید لکھا کہ ’شیم شیم کے نعرے لگ گئے‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بغیر پروٹوکول کے سیر و تفریحی کے دوران پتریاٹہ چئیرلفٹ بھی گئیں۔

دیکھا گیا کہ صوبائی وزیر نے عوام کی طرح لائن میں لگ کر پتریاٹہ چئیرلفٹ پہ اپنی باری کا انتظار کیا۔

uzma bukhari

social media

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CM Punjab Maryam Nawaz