Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگے ترین میکڈونلڈز میں ہر بار کم ترین قیمت پر پسندیدہ کھانا حاصل کرنے کی ترکیب وائرل

ہر بار پائیں ایک ہزار روپے سے زائد کا ڈسکاؤنٹ
شائع 06 جولائ 2024 08:24pm

اگر آپ فاسٹ فوڈ کے شوقین ہیں لیکن جیب اجازت نہیں دیتی تو یہاں ایک ایسی ٹرک بتائی جا رہی ہے جو آپ کو عالمی سطح پر مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ”میکڈونلڈز“ کے کھانے انتہائی رعایتی قیمت پر دلا سکتی ہے۔

جارڈن کاکس کو برطانیہ میں“کوپن کڈ“ کہا جاتا ہے، جو ٹی وی شوز میں بھی نظر آتے ہیں اور کم قیمت میں چیزیں حاصل کرنے کے گُر بتاتے ہیں۔

انہوں نے میکڈونلڈز میں کم قیمت پر کھانے کی اشیاء حاصل کرنے کی ایک لامحدود چین کا انکشاف کیا ہے۔

جارڈن کاکس نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھا، ’اب کبھی بھی کھانے کی پوری قیمت ادا نہ کریں!‘۔

انہوں اس کا طریقہ بتاتے ہوئے لکھا، ’میکڈونلڈز کی ہر رسید کے اوپر، ”فوڈ فار تھاٹس“ (Food For Thoughts) کے نام سے ایک سروے ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنا کوڈ درج کریں اور سروے کو پُر کریں۔ (جس میں 1 سے 2 منٹ لگتے ہیں)، تو آپ کو ای میل کے ذریعے 2.99 پاؤنڈز (تقریباً ایک ہزار 70 پاکستانی روپے) کا ایک فوڈ واؤچر موصول ہوگا‘۔

 میکڈونلڈز کی رسید پر موجود سروے کوڈ
میکڈونلڈز کی رسید پر موجود سروے کوڈ

انہوں نے مزید کہا کہ کھانے اشیاء میں ’آپ بگ میک، میک چکن، کوارٹر پاؤنڈر، چھ چکن نگٹس، فلے او فش یا میک پلانٹ کے ساتھ فرائز یا سائیڈ سلاد میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔‘

جارڈن نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’جب آپ ٹچ اسکرین پر اپنا ای میل واؤچر استعمال کرتے ہیں، سستے کھانے کے ساتھ اپنا آرڈر دیتے ہیں تو اس پر آپ کو ایک اور رسید ملتی ہے۔ پھر آپ اسے بھی پُر کر سکتے ہیں۔ سروے پُر کریں، اور اگلی بار کے لیے ایک اور واؤچر حاصل کریں۔‘

اس حوالے سے میکڈونلڈز کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی رسید ہاتھ میں رکھیں اور سروے میں حصہ لینے کے لیے ہمارے کسٹمر سیٹسفیکشن سروے کا پیج دیکھیں۔ سروے کے اختتام پر، آپ کو مستقبل میں میک ڈونلڈز آنے پر استعمال کرنے کے لیے ایک تصدیقی کوڈ موصول ہوگا۔‘

بہت سے لوگوں نے جاردن کی ویڈیو پر تبصروں میں اس ہیک کی تصدیق کی۔

ایک شخص نے شیئر کیا، ’میں ہمیشہ یہ کرتا ہوں، میرے دوست ایسا کرنے والے سمجھدار نہیں، لہٰذا میں ہمیشہ ان کی رسیدیں لیتا ہوں اور جمع رکھتا ہوں، میرے پاس فی الحال تین ہیں۔‘

اس سروے میں حصہ لینے کیلئے آپ کو اپنی رسید کے اوپر درج 26 ہندسوں والے سروے کوڈ کو میکڈونلڈز کے کسٹمر سیٹفسفیکشن پیج پر درج کرنا ہوگا۔

اگر آپ کی رسید پر سروے کوڈ نہیں تو اور دکھائی گئی تصویر میں موجود رسید کے نیچے موجود لنک پر کلک کرکے رسید کی کچھ تفصیلات درج کرنی ہوں گی جو کہ نیچے موجود تصویر میں دکھائی گئی ہیں۔

اس کے بعد ’اسٹارٹ‘ پر کلک کرکے اپنا سروے مکمل کریں اور ڈسکاؤنٹ واؤچر حاصل کریں۔

لیکن یہ ترکیب پاکستان میں کتنی کارآمد ہے اس کا تو آپ کو آزما کر ہی پتا چلے گا۔

Free McDonalds Meal

McDonald's hack

Cheap McDonald's Coupon hack