Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مشکل ڈائٹ اور بھاری ورزش سے چھٹکارا، اب صرف ’بوسوں‘ سے وزن گھٹائیں اور اسمارٹ بن جائیں

ایک بوسہ آپ کی جسمانی صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 06 جولائ 2024 07:41pm
ٍعلامتی تصویر: پکسا بے
ٍعلامتی تصویر: پکسا بے

موٹاپے کا شکار یا اپنے وزن سے پریشان افراد اپنی جسمانی حالت کو نارمل کرنے کیلئے کئی جتن کرتے ہیں، جیسے مختلف ورزش کرنا یا بھوکا رہنا اور ڈائٹ کرنا، لیکن اس مشقت کے باوجود اگر وزن کم نہ ہو تو دل میں مایوسی گھر کرلیتی ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ محنت کے بجائے صرف محبت سے ہی اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں۔

چھ جولائی کو ”بوسے کے عالمی دن“ پر ڈیٹنگ گرو جیکب لوکس نے انکشاف کیا کہ اگر بنا محنت کے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین زریعہ بوسہ ہے۔

جیکب نے بتایا، ’لعاب میں بہت سے مادے ہوتے ہیں جو بیکٹیریا یا وائرس سے لڑ سکتے ہیں، اور بوسہ اکثر ہمارے لعاب کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے، جو ہمارے منہ، دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’یہ ہماری قوت مدافعت پر بھی اثر ڈالتا ہے، کیونکہ بوسہ ہمیں کسی دوسرے شخص کے منہ میں چھپے ہوئے ممکنہ جراثیم سے آگاہ کرتا ہے اور ہمارے بیکٹیریا کو ان سے لڑنے کی صلاحیت سے لیس کرتا ہے۔‘

سلمان خان نے خاتون صحافی کو سر عام بوسہ دے دیا

انہوں نے کہا، ’بوسہ ہمارے جسم کے متعدد عضلات کو متحرک کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور کچھ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ 26 کیلوریز فی منٹ جلا سکتے ہیں جو کہ پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں 100 کیلوریز سے زیادہ ہے۔‘

تاہم، لاس اینجلس میں مقیم سیکسالوجسٹ جیا کنزباچ کا کہنا ہے کہ بوسہ کناری کا ایک دور فی منٹ 2 سے 6 کیلوریز جلا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’درحقیقت، بوسہ جتنا زیادہ پرجوش اور لمبا ہوگا، آپ اتنی ہی زیادہ کیلوریز جلائیں گے۔‘

عربی ناک کو بوسہ کیوں دیتے ہیں؟

جیکب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’بوسے کا عمل آپ کے دماغ سے کیمیکلز کا ایک کاک ٹیل بشمول آکسیٹوسن، ڈوپامائن، اور سیروٹونن چھوڑنے کا سبب بنتا ہے، جو کہایک پرجوش احساس کا باعث بنتے ہیں اور ہمیں پیار محسوس کرنے اور ساتھ رہنے کی ترغیب بھی دے سکتے ہیں۔‘

اور وہ لوگ جو ذہنی تناؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں، جیکب نے ان کے لیے بھی اچھی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ’بوسہ جسم کے کورٹیسول لیول کو بھی کم کر سکتا ہے، جو آپ کو آرام دیتا ہے اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ کورٹیسول وہ کیمیکل ہے جو آپ کا جسم لڑائی یا پرواز کے دوران خارج کرتا ہے اور یہ تناؤ اور بے چینی سے منسلک ہے۔‘

خاتون کی درفشاں سلیم کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض حرکت

آخر میں انہوں نے کہا کہ ’بوسہ آپ کے دل کی دھڑکن کو بڑھا سکتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کی خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں، جب ایسا ہوتا ہے تو خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے اور اس سے ماہواری کے درد یا درد شقیقہ کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہمارے جسم میں سیروٹونن کا اضافہ بھی ہوتا ہے جو ایک درد کو دور کرنے والا قدرتی کیمیکل کہلاتا ہے۔‘

Kissing Reduce Weight

Kissing Benefits