Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کمیشن اور چیک باؤنس کا کیس : واٹر کارپوریشن کے سابق ایم ڈی و موجودہ سی او او کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کا تفتیشی افسر کو ملزم اسداللہ خان کو گرفتار کرکے 9 اگست کو پیش کرنے کا حکم
شائع 06 جولائ 2024 05:49pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی سٹی کورٹ نے ٹھیکوں کی مد میں ادائیگی کے چیک پاس کرنے کے لئے 25 فیصد کمیشن اور چیک باؤنس کے کیس میں عدم حاضری پر واٹرکارپوریشن کے سابق ایم ڈی اور موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر اسداللہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم اسداللہ خان کو گرفتار کرکے 9 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسد اللہ خان کو تفتیشی افسر نے بے قصور قرار دیتے ہوئے ان کا نام چالان کے کالم نمبر دو میں لکھا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پولیس چالان مسترد کردیا تھا، اسداللہ خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ہائی کورٹ نے اسداللہ خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا، لیکن اسداللہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سندھ حکومت نوجوانوں کوروزگار دے رہی تھی، ایم کیوایم نے وہ بھی بند کروا دیا،مرتضی وہاب

پولیس کے مطابق فروری 2021 میں تھانہ ناظم آباد میں ٹھیکیدار خان شاہ کی مدعیت میں واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمہ میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان ، سابق ڈائریکٹر اکاؤنٹس عمران زیدی اور سابق سپرنٹنڈنگ انجینئر روشن دین نامزد ہیں، ملزمان پر چیک پاس کرنے کی مد میں 25 فیصد کمیشن ، چیک باؤنس ، فراڈ اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

دوستوں کی محفل میں پولیس اہلکار قتل، گولی سے نشانہ بنایا گیا

karachi

Karachi Water Shortage

Water and Sewerage Board