Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کار سے موبائل پر فائرنگ میں جاں بحق خاتون کے ورثا کا پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

کار سے فائرنگ کے وقت ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کے موقع پر ہونے کے شواہد نہیں ملے، پولیس
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 06:38pm

کراچی اسٹیل ٹاؤن پولیس اور وائٹ کرولا گینگ کے درمیان فائرنگ کے واقعہ کے بعد ورثا نے مقدمہ اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کار سے فائرنگ کے وقت ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کے موقع پر ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ورثا کی جانب سے ایس ایچ او پر مقدمے کا مطالبہ بلا جواز ہے۔

واقعے کے حوالے ایک اور عینی شاہد رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

عینی شاہد کے بیان کے مطابق کار سوار ملزمان کلاشنکوف سے فائرنگ کررہے تھے، ملزمان کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود تھا۔

اعلیٰ پولیس حکام نے ایس ایس پی علی رضا کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، اور کہا ہے کہ ورثاء نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کے لئے احتجاج کیا ہے، واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزمان کو سامنے لایا جائے گا۔

firing

karachi

Karachi Police