Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خود کو بہت تنہا محسوس کر رہا ہوں‘، قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

نماز جنازہ کا وقت اور مقام بھی جاری
شائع 06 جولائ 2024 05:14pm

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے، جس کے بعد مداحوں اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

فواد عالم نے ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں اپنے تمام فینز کے ساتھ والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی۔

ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ، فائنل میں پاکستان کو شکست

فواد عالم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ، ’والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو انتقال کرگئی ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا، ’اپنی زندگی کی سب سے روشن کرن اپنی امی کو کھو دیا، ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پُر نہیں ہوسکتا، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔‘

پی سی بی نے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا

فواد عالم کی والدہ کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 6 جولائی کو بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

فواد عالم کے اس ٹوئٹ پر تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Fawad Alam

Mother Demise