سندھ حکومت نوجوانوں کوروزگار دے رہی تھی، ایم کیوایم نے وہ بھی بند کروا دیا،مرتضی وہاب
مصطفی کمال نےکہاپی پی اورایم کیوایم لازم وملزوم ہیں، ہمیں مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے، مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری دورمیں بہت کام ہوا، کبھی کہتےہیں پیپلزپارٹی سےبرا کوئی نہیں ایم کیوایم والےحقائق کےمنافی بات کرتےہیں۔
مئیر کراچی نے ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھو ں لیا کہا کہ ماضی میں کراچی سے بوری بند لاشیں ملتی تھیں، ایک اشارے پرشہرکوبند کردیا جاتا تھا، آج کراچی میں خوف ودہشت کاراج نہیں ہے، اب کراچی سے بوری بند لاشیں نہیں ملتیں اوراب کراچی شہرکو کوئی بند نہیں کرواسکتا۔
مرتضی وہاب بولے میں نے 300 ارب روپےکراچی پرخرچ کیے،کیاتعصب کی وجہ سےصنعتیں بندنہیں ہوئیں؟ سندھ حکومت نوجوانوں کوروزگار دے رہی تھی ایم کیوایم عدالت گئی اور روزگارکا دروزہ بند کردیا الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی روزگارنہیں دیتی کیا پیپلزپارٹی بیرون ملک لوگوں کوروزگاردے رہی تھی؟ خالد مقبول تعصب کا پارٹ کھیلتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ مصطفی کمال نےمحمودآباد کی زمین پرچائنا کٹنگ کردی ان کے دورمیں سڑکوں کوکمرشل کردیا گیا، نیوکراچی میں نالے پر1200 دکانیں بنادی گئیں ان کے دورمیں کراچی 60 ملی میٹربارش میں بند ہوگیا تھا، تعمیرکراچی پروگرام میں 29 ارب روپےتھے، تعمیرکراچی پروگرام نعمت اللہ خان کےدورمیں شروع ہوا تھا جو مصطفی کمال دورمیں مکمل ہوا ان کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سےآج بھی پریشانی ہے۔
Comments are closed on this story.