Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان، ایران اور ترکیہ ٹرین آپریشن کی بحالی میں اہم پیشرفت، ہائی لیول اجلاس طلب

تینوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے مطالبے پر ٹرین چلائی جارہی ہے
شائع 06 جولائ 2024 03:59pm

پاکستان، ایران اور ترکیہ ٹرین آپریشن بحال کرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو رواں سال ستمبر میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، جو کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحالی ہے۔

سندھ میں ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے مطالبے پر ٹرین چلائی جارہی ہے، اس ٹرین آپریشن سے ریلوے کو مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، یہ کنٹینرز ٹرین ترکی سے 6 ہزار 5 سو کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین ترکی سے 12 روز میں ایران پہنچا کرے گی، کنٹینرز کو ایران کی مال بردار بوگیوں سے پاکستانی ٹرین میں منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد کسٹم کا عملہ ان کنٹینرز کی کسٹم کلیئرنس کرے گا، پھر اس آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کو مختلف شہروں کی جانب بھجوا دیا جائے گا۔

وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں

آئی ٹی آئی ریلوے سروس ابتدائی طور پر 2012 میں آخر میں 2020 میں اقتصادی تعاون تنظیم ممالک کے درمیان چلائی گئی تھی۔

ITI Railway Service