Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کی بہن کس مشہور کھلاڑی کی بہو ہیں؟

انعم مرزا ان دنوں اپنے کاروبار پر توجہ دیے ہوئے ہیں
شائع 06 جولائ 2024 03:56pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

معروف بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جہاں سب کی توجہ اپنے انداز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے حاصل کر رہی ہیں، وہیں ان کی بہن انعم مرزا بھی مقبول ہیں۔

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا بھی معروف سابق بھارتی کھلاڑی کی بہو ہیں، تاہم وہ خود سپورٹس کے شعبے سے منسلک نہیں ہیں۔

تاہم یہ انعم کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ اکبر رشدی نامی شخص کے ساتھ 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، لیکن وہ شادی زیادہ چل نہ سکی اور 2 سال بعد ہی 2018 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔

جبکہ دوسری جانب سابق کھلاڑی اظہر الدین کے بیٹے سے 2019 میں کی تھی، حیرت انگیز طور پر اظہرالدین کے بیٹے بھی کھلاڑی ہیں۔

ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد کیسے رقم کما رہی ہیں، کتنے اثاثوں کی مالکن ہیں

انعم مرزا اور محمد اسد الدین کی شادی کے موقع پر معروف شخصیات سمیت فلمی دنیا کے ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر سے شادی کی خبریں، تاریخ بھی آگئی؟

دوسری جانب انعم مرزا اپنا کاروبار بھی لیے چل رہی ہیں، 2013 میں انہوں نے صحافتی ویب سائٹ ’انک ٹو چینج‘ بھی متعارف کرائی تھی جو کہ ابھرتے ہوئے صحافیوں کو موقع دے رہی تھی۔

جبکہ 2016 میں انعم نے فیشن انڈسٹری کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور ’دی لیبل بازار‘ نامی پراجیکٹ شروع کیا جبکہ وہ دعوت رمضان نامی بھارت کی سب سے بڑی ایکسپو کی بھی کو فاؤنڈر ہیں۔

Celebrities

Sania Mirza

Daughter in law

sister

anam mirza

azhar uddin