Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ کیف امبانی کی سنگیت میں کیوں شامل نہیں ہوئیں, وکی کوشل نے انکشاف کردیا

اکیلے تقریب میں پہنچنے سے کترینہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے
شائع 06 جولائ 2024 03:30pm

بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت تقریب میں اپنی اہلیہ کترینہ کیف کی غیر موجودگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات زورو شور سے جاری ہیں اور فیملی نے گزشتہ رات ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) میں جوڑے کی سنگیت کی تقریب کی میزبانی کی۔

جہاں کئی مشہور شخصیات تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، وہیں وکی کوشل اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے بغیر تقریب کے مقام پر پہنچے، جس سے کترینہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

حالانکہ کوشل نے انکشاف کیا کہ، ان کی بیوی ان کے ساتھ کیوں نہیں گئی۔

جسٹن بیبر کی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت میں شاندار پرفارمنس

ایک بھارتی پاپرازو اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی کلپ میں میڈیا رپورٹرز کو کوشل سے کیف کے بارے میں پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ ’وہ بمبئی سے باہر ہیں۔‘

تاہم سوشل صارفین ان کے ردعمل سے مطمئن نہیں تھے اور ان کا ماننا تھا کہ ’ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ ہیں، اس لیے وہ تمام عوامی دوروں اور میڈیا کی توجہ سے گریز کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ حاملہ ہونے کی افواہیں گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اس وقت گردش کرنے لگیں، جب اداکار وکی کوشل اور ان کی اہلیہ کیف کی لندن کی چھٹیوں کے دوران آرام دہ سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تاہم، کوشل نے بعد میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی کوئی ’اچھی خبر‘ آئے گی تو وہ شیئر کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے فورٹ بروارا میں شادی کی تھی۔

Bollywood actor

entertainment

lifestyle

Anant Ambani