Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اداکارہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تجسس کا اظہار کیا جا رہا ہے
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 11:59pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام

معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انوشکا اور ویرات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی تصویر میں موجود ہیں اور دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہے۔

جبکہ انوشکا نے ہلکے براؤن رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے، جبکہ ویرات نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔ اس تصویر میں انوشکا کے گلے کا ہار بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

تاہم اس سب میں انوشکا کا ہاتھ پیٹ پر ہے، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، کہ اداکارہ ایک بار پھر امید سے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر 2018 کی ہے، جس میں ویرات اور انوشکا شادی کے بعد پہلی دیوالی کے موقع پر موجود تھے۔

جبکہ اداکارہ کی جانب سے یہ تصویر انسٹاگرام پر بھی اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کے دیوالی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین محض ایک تصویر کی بنیاد پر ہی اداکارہ اور ویرات کو مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصویر کو ایڈیٹ کیا گیا ہے، جس میں اداکارہ کو موٹا بنا کر پیش کیا گیا تھا۔ جبکہ انسٹاگرام پر 2018 میں اپلوڈ کی گئی تصویر میں اور وائرل تصویر میں فرق باقاعدہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

virat kohli

Instagram

Anushka Sharma

Pregnancy

rumors