Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کاپی رائٹ اسٹرائیک سے متعلق یوٹیوب نے نیا ٹول متعارف کرا دیا

یوٹیوب چینل پر اسٹرائیک آنے کی صورت میں چینل کے لیے مشکلات بڑھ جاتی ہیں
شائع 06 جولائ 2024 02:02pm
تصویر بذریعہ: یوٹویب/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: یوٹویب/ اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا صارفین جو اپنا یوٹیوب چینل بنانا چاہتے ہیں، انہیں ایک سب سے بڑا یہی ہوتا ہے کہ کہیں کاپی رائٹس کا دعویٰ ان کے چینل پر نہ آجائے۔

لیکن اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ٹول کی مدد سے اس خطرے کو بھی ٹالا جا سکتا ہے۔

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے اس نئے ٹول کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے، جبکہ موسیقی کی ویڈیوز پر کاپی رائٹس اسٹرائیکس سے بچنے کے لیے ٹول کارآمد ہو سکتا ہے۔

اس ٹول کے حصول کے لیے صارفین کو ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جانا پڑے گا، جہاں فیچر ایریز سانگ ٹول دکھائی دے گا۔

اس آپشن پر کلک کرتے ہی اے آئی ٹول ویڈیو میں موجود کاپی رائٹس میوزک کو ڈیلیٹ کر دے گا۔

اس طرح اگر ایک صارف کی ویڈیو میں کاپی رائٹ اسٹرائیک آئے تو اس آپشن کے ذریعے محض اس میوزک کو ہٹا سکتا ہے۔

تاہم پلیٹ فارم کی جانب سے اعتراف بھی کیا گیا ہے، کہ یہ آپشن 100 فیصد کام نہیں کرتا ہے، چونکہ اکثر اوقات موسیقی کو شناخت نہیں کر پاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کارآمد نہیں ہو پاتا۔

youtube

Strike

Artificial Intelligence (AI)

copy right claim