Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 14 سالہ معذور لڑکی رمشا بازیاب، ملزم گرفتار

نواں کوٹ سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہومن انٹیلی جنس سے مدد لی۔
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 08:59pm

لاہور میں 14 سالہ ذہنی معذور بچی رمشا کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرالیا۔

رمشا کو نواں کوٹ کے علاقے سے چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم قدیر عرف عامر کو گرفتار کرلیا۔ بچی کے والد نے اغوا کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج کروایا تھا۔

پولیس نے ذہنی معذور بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کرایا۔ ملزم سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی : شادی شدہ عورت سے زیادتی اور اغوا کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

Abducted

RAMSHA

RECOVERED

HUMAN INTELLIGENCE

LATEST DEVICES