Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

درفشاں سلیم بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کے لئے تیار

ترک ٹی وی سیریز کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں
شائع 06 جولائ 2024 01:47pm

مختلف پاکستانی سیریز میں اپنی قابل تعریف اداکاری کے بعد، درفشان سلیم بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کے لئے تیار ہیں۔

’جیسی آپ کی مرضی‘ اور ’عشق مرشد‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے اب ترکی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر اپنی نظریں جمائی ہوئی ہیں۔

عشق مرشد کے اختتام کے بعد مداحوں کو ان کے اگلے پروجیکٹ کی خبروں کا بے صبری سے انتظار تھا اور اب ان کی توقعات کو دلچسپ پیش رفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترک ٹی وی سیریز ’صلح الدین ایوبی‘ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں درفشان سلیم بھی شامل ہو گئی ہیں، جس میں مسلمان حکمران سلطان صلاح الدین کی بہادری کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

اسکینڈل کوئین ہانیہ عامر کا ایک اور مبینہ افیئر سامنے آگیا

ترکی میں فلمایا گیا ’صلح الدین ایوبی‘ کا پہلا سیزن پہلے ہی وہاں نشر ہو چکا ہے اور فی الحال اردو ڈبنگ کے ساتھ ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔ یہ نومبر 2023 میں جاری کیا گیا تھا. اس سیریز نے اپنے متاثر کن بیانیہ اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity