Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے والد اور جاوید اختر کے درمیان دوریاں، شبانہ اعظمی کا انکشاف

شبانہ اعظمی ارباز خان کے پروگرام میں موجود تھیں، جہاں انہوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا
شائع 06 جولائ 2024 01:25pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار جہاں اپنی اداکاری اور فنکاری کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں وہیں ان کے درمیان جاری جنگ اور خراب تعلقات بھی چھپے نہیں رہتے ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کی جانب سے اپنے شوہر جاوید اختر اور سلمان خان کے والد سلیم خان سے متعلق کچھ ایسا کہا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر رہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ارباز خان کے شو میں شرکت کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی ہے کہ سلیم خان اور جاوید نے اپنی راہیں جدا کیوں کیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگا کہ یہ دونوں کا نجی معاملہ ہے، اس لیے مجھے دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔ مگر مجھے لگتا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اس لیے کیونکہ جاوید میں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ اس کے بعد سے وہ ایک الگ دنیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

دونوں کے درمیان علیحدگی کے بعد سے جاوید اب خوش مزاج ہو گئے ہیں، واضح رہے جاوید اختر اور سلیم خان کے اشتراک سے کئی معروف فلمیں، شولے، زنجیر، دیور اور ڈان سامنے آئی تھیں، ان فلموں کی کامیابی کا سہرا ان دونوں کے سر بھی جاتا ہے۔

دوسری جانب رواں سال جاوید اختر کا ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شروعات میں ہم دونوں کچھ بھی نہیں تھے، ہم دونوں کا ساتھ ہی بہت تھا۔ جاوید اختر بتاتے ہیں کہ وہ اور سلیم ایک ساتھ وقت بتاتے تھے، ساحل سمندر پر بیٹھتے تھے، ایک دوسرے کی کہانیاں سنتے تھے۔

لیکن جب آپ شہرت کی بلندیوں کو چھونا شروع ہوجاتے ہیں تو ان کی ترجیحات بھی بدل جاتی ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ سماجی طور پر تبدیلی نے ان کی شخصیت کو بدلا ہے۔

دونوں شخصیات 1982 میں دوریاں اختیار کر گئے تھے، جس کے بعد جاوید اختر نے شاعری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ تاہم آج تک دونوں کے درمیان دوریوں کی وجہ سامنے نہ آ سکی ہے۔

Salman Khan

Bollywood actor

Javed Akhtar

Shabana Azmi

Saleem Khan

split