Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب جوہی چاولہ نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

مجھے کچھ عدم تحفظ اور کچھ انا کے مسائل تھے
شائع 06 جولائ 2024 12:33pm

جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشٹ 1990 کی دہائی میں سب سے بڑی فلمی ادا کارائیں تھیں۔ انہوں نے ایک ہی وقت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ، اور ایک ساتھ کامیابی کا تجربہ بھی کیا اور جیسا کہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ہوتا ہے ، وہ اکثر ایک دوسرے کے خلاف کھڑی ہوجاتی تھیں۔ یہاں تک کہ جوہی نے ایک بار مادھوری کے ساتھ ”انا کے مسائل“ کی وجہ سے یش چوپڑا کی ہٹ فلم میں کام سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیاکو دیے گئے ایک انٹرویو میں جوہی نے بتایا کہ، ہم نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ہی وقت میں کیا تھا۔ مادھوری کے پاس فلم ”تیزاب“ تھی اور میں نے اسی سال فلم “قیامت سے قیامت تک “کی تھی۔ اپنے کیریئر کے دوران، ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے موازنہ کرتے تھے. یہ ہمیشہ ایسا تھا جیسے ہم میں سے کوئی ایک نمبرون ہے، اور دوسرا نمبر ٹو پر ہے۔ یہ سلسلہ ایک طویل عرصے تک چلتا رہا. “ 1990 کی دہائی کے اوائل میں ، دونوں اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں اور انہوں نے بہت ساری ہٹ فلمیں دیں۔

شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ ’ک ک ک کرن‘ کے پیچھے کی کہانی کیا ہے؟ جوہی چاولہ نے راز کھول دیا

جوہی چاولہ نے بتایا کہ یش چوپڑا نے انہیں ”دل تو پاگل ہے“ کی پیشکش کی تھی ،لیکن انہیں جو کردار پیش کیا گیا وہ ’معاون اداکار‘ کا تھا، جس نے انہیں تھوڑا پریشان کردیا اور اس لیے انہوں نے فلم سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے یش جی کے ساتھ ”ڈر“ میں کام کیا تو وہ ”دل تو پاگل ہے“ بنانا چاہتے تھے اور وہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے پوچھا کہ میں سائیڈ کردار ادا کروں۔ اور میں نے پوچھا کہ ’مجھے یہ کردار ادا کرنا چاہیے؟‘ مجھے کچھ عدم تحفظ اور کچھ انا کے مسائل تھے لہذا میں نے ایسا نہیں کیا۔ یہ واحد موقع تھا (ہمیں مل کر کام کرنے کا)۔

جوہی کو جو کردار پیش کیا گیا تھا وہ آخر کار کرشمہ کپور نے کیا تھا ، جنہیں فلم میں ان کی اداکاری کے لئے نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ”دل تو پاگل ہے“ میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔

جوہی اور مادھوری نے 2014 کی گلاب گینگ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس وقت مادھوری نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی جوہی کو اپنی حریف کے طور پر نہیں دیکھا تھا۔ ’’میں نے اسے کبھی اپنا حریف نہیں سمجھا۔ مجھے کبھی بھی کسی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔ یہ میری سوچ ہے کہ ہم اداکار ہیں نہ کہ گھوڑے جو ایک اختتامی لائن کی طرف دوڑ رہے ہیں۔

یہ ایک تخلیقی میدان ہے اور ہم کچھ کردار پسند کرتے ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں ہم پسند کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ میں نے اس سے پہلے دو ہیروئن والے پروجیکٹس میں کام نہیں کیا ہے۔ میں نے پریتی زنٹا (یہ رستے ہیں پیار کے)، ایشوریہ رائے (دیوداس) اور کرشمہ کپور (دل تو پاگل ہے) کے ساتھ کام کیا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle