Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مُردوں کے لیے قبرستان میں تھیٹر، کھانے کے لیے کون سی ڈش رکھی گئی؟

واضح رہے اس قبرستان میں 3 ہزار سے زائد قبریں موجود ہیں
شائع 06 جولائ 2024 12:28pm
تصویر بذریعہ: پیٹر/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: پیٹر/ فائل فوٹو

تھائی لینڈ میں قبرستان میں موجود مُردوں کے لیے ایک ایسا قدم اٹھایا گیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے ناخون راتشسما کے بڑے اور تاریخی قبرستان میں 3 ہزار سے زائد قبریں موجود ہیں، تاہم گزشتہ ماہ قبرستان میں خالی کرسیاں اور فلم کے لیے اسکرین نصب کی گئی ہے۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق جون کے مہینے میں قبرستان کی انتظامیہ کی جانب سے مُردوں کے لیے تھیٹر کا آغاز کیا ہے، جہاں مُردوں کی ’روحیں‘ بھی موت کے بعد فلم دیکھ کر محظوظ ہو سکیں گی۔

تھائی لینڈ کے اس قبرستان میں زیادہ تر قبریں چین سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں جو کہ صدیوں پرانی قبروں میں شمار ہیں۔

خیبرپختونخوا کا واحد پارسی قبرستان جہاں 18 ویں صدی کی قبریں آج بھی موجود ہیں

جبکہ فلم اسکریننگ کا آغاز 2 جون سے شروع ہوا جو کہ 6 جون کو اختتام پزیر ہوا۔ اس دوران اوپن ائیر شو کے تحت قبرستان کے محض 4 ممبران موجود رہے۔

ایسا گاؤں جس کے ہر گھر کے ایک سامنے ایک قبر موجود ہے

فلم اسکریننگ شام 7 بجے سے لے کر دیر رات تک جاری رہا، جبکہ ملازمین قبروں کے پاس لیٹ پر بھی فلمیں دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

دوسری جانب فلم اسکریننگ کے دوران مُردوں کے لیے کھانے کے طور پر کاغذ جلا کر پیش کیے گئے، جبکہ اس تقریب کا مقصد مُردوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنا تھا۔

خوبصورت سمجھی جانے والی فرعون کی ملکہ کا خوفناک مقبرہ

جبکہ تقریب کے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ مُردوں کے لیے فلم اسکریننگ ثقافتی قدم کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جو کہ تھائی لینڈ میں موجود چینی کمیونٹیز میں کافی مقبول ہیں۔

thailand

graveyard

tradition

film screeing

died people