سکھ مخالف شیو سینا کا رہنما سکھوں کے ہتھے چڑھ گیا، حملے میں شدید زخمی
شیو سینا رہنما کو سکھوں کے خلاف بیانات دینا مہنگا پڑ گیا ہے، بھارتی پنجاب میں حملے میں رہنما شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے شیو سینا لیڈر سندیپ تھاپر پر جمعے کے روز شہر لدھیانہ میں حملہ کیا گیا تھا، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
شیو سینا رہنما پر حملہ آوروں کی جانب سے تلواروں سے حملہ کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ تھاپر پولیس کے ہمراہ ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ اسی دوران تلوار اٹھائے حملہ آوروں نے سندیپ کو روکا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر موجود حملہ آور سندیپ کو روکتے ہیں اور پھر بحث کے بعد تلواروں سے حملہ کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیو سینا رہنما جو کہ متنازع بیانات دیتے دکھائی دیتے تھے ان حملہ آوروں کے سامنے ہاتھ جوڑتے دکھائی دیے، تاہم ایک شخص نے ان پر حملہ کرنا شروع کردیا۔
سکھ مذہب کے افراد اس مخصوص قبر کو جوتے کیوں مارتے ہیں؟
بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
جبکہ لدھیانہ پولسی کے ڈپٹی کمشنر جسکرن سنگھ کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ 3 ملزمان کی شناخت بھی ہو گئی ہے، جن میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.