Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر، وزیراعظم کو خط، ’عمران خان کو جیل میں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا‘

بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا، جوڈیشل ایکٹوزم پینل
شائع 06 جولائ 2024 10:38am

جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہمی کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا۔

خط جوڈیشل ایکٹوزم پینل کےسربراہ اظہرصدیق نےارسال کیا جس کے متن کےک مطابق بانی پی ٹی آئی کوجیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ خط میں صدر پاکستان اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

خط میں دھمکی دی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

پاکستان

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Imran Khan Bushra Bibi