Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی گاؤں میں بھینس نے پنچائیت کی مشکل آسان کر دی

پولیس بھی دونوں دعوے داروں کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی تھی
شائع 06 جولائ 2024 10:20am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ آئی اے این ایس
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ آئی اے این ایس

بھارت میں حیرت انگیز واقعات رونما نہ ہوں ایسا کیسے ممکن ہے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کے پراتاپگڑھ میں بھینس لاپتہ ہوگئی تھی، جس پر اس بھینس کے 2 دعوے دار سامنے آئے، تاہم پنچایت کے مسئلہ حل نہ کرنے پر خود بھینس نے معاملے کو نمٹا دیا ہے۔

پنچایت اور پولیس کی جانب سے دونوں دعوے داروں کو پنچایت کے روبرو بھینس کے مسئلے کو لایا گیا تھا، تاہم مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید الجھ گیا۔

جس پر پولیس نے فیصلہ خود بھینس پر ہی چھوڑ دیا، پولیس کی جانب سے بھینس کو روڈ پر چھوڑ دیا، جس پر وہ چلتی ہوئی خود اپنے مالک کے گھر پہنچ گئی۔

جس کے بعد پنچایت نے بھینس کی چال پر فیصلہ سنا دیا، رائی آسکرنپور گاؤں کے رہائشی نندال سروج کی جھانب سے مہیش گنج پولیس اسٹیشن میں بھینس کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی، جبکہ ساتھ ہی گاؤں کے ایک اور شخص ہنومان سروج پر بھینس چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

لاہور کے صوبائی حلقے سے کھڑے ہونے پر مریم نواز کو بھینس کا تحفہ

تاہم ہنومان کی جانبسے بھینس واپس کرنے سے انکار کر دیا، جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے دونوں دعوے داروں کو تھانے بلایا گیا تھا، جہاں کئی گھنٹوں کے بعد بھی معاملے کا حل نہیں نکلا۔

جبکہ معاملہ بھینس پر چھوڑنے پر دونوں دعوے داروں کی جانب سے رضامندی بھی ظاہر کی گئی تھی۔

india

Uttar Pradesh

police

panchayat

buffalo