Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’صرف باتیں کرنے سے آپ اپنے ماحول کو بدل نہیں سکتے اسکے لیے آپ کو محنت کرنی ہوگی‘

اسکول، گراونڈ، سڑک شہروز نے کراچی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 10:49am
Wonderful feat of planting trees with ablution water - Aaj News

درخت لگانے کا ایسا جنون کہ کراچی کے نوجوان کو ٹری مین کا ہی لقب مل گیا، شہروز نے وضو کے پانی کو استعمال کرتے ہوئے شہر میں ایک لاکھ سے زائد درخت لگا دیئے۔

حکومت نے تو صرف درخت لگانے کے وعدے کئے لیکن ان کو پورا کردیکھایا کراچی کے رہائشی شہروز نے جن کو ٹری مین بھی کہا جاتا ہے.

اسکول، گراونڈ، سڑک شہروز نے کراچی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے وہ بھی وضو کا پانی استعمال کرکے انہوں نے بتایا کے جب درخت لگانے کا سوچا تو پانی کا مسلہ درپیش ہوا اسی لئے وضو کے پانی کو استعمال میں لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کے جب 2015 میں ہیٹ اسڑوک کی وجہ سے ہزاروں لوگ لقمہ اجل بنے تو خیال آیا کراچی میں درخت لگانے چائیے۔

شہروز کا ماننا ہے کے ہمیں محولیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے زیادہ زیادہ درخت لگانے ہونگے۔ ان کا خیال ہے کہ صرف باتیں کرنے سے آپ اپنے ماحول کو بدل نہیں سکتے اسکے لیے آپ کو محنت کرنا پڑتی ہے۔

پاکستان

karachi

tree man