Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی: ڈیفنس میں اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے گھریلو ملازمہ گرگئی، معاملہ خودکشی یا کچھ اور؟

اسپتال میں زیر علاج متاثرہ لڑکی کو تاحال ہوش نہیں آیا، معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد اصل وجہ سامنے آئے گی، پولیس
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 09:48am

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بیلیواپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے گرکر 15سالہ گھریلو ملازمہ زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ ملازمہ کی شناخت سمینہ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کوتاحال ہوش نہ آیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق ملازمہ کے ہاتھ اورٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ خود کشی کی کوشش کے دوران پیش آیا یا کچھ اور وجوہات ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی کےاہل خانہ نے اپارٹمنٹ کے مالک سے طبی امداد فراہم کرنےکا کہا ہے۔

پولیس نے اپارٹمنٹ کے مالک کا حوالہ دے کر بتایا کہ سمینہ گزشتہ چند برسوں سے گھرپرکام کرتی ہے، سمینہ نے صبح سے کچھ نہیں کھایا اور اس کی طبعیت بہتر نہیں تھی۔

پاکستان

karachi