Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

جسٹن بیبر کی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت میں شاندار پرفارمنس

جسٹن نے اپنے گانوں سے لوگوں کا دل جیت لیا
شائع 06 جولائ 2024 10:26am

جسٹن بیبر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ستاروں سے بھری سنگیت تقریب میں پرفارم کیا اور ان کی شاندار پرفارمنس نے سب کو حیران کردیا۔

گلوکار جسٹن بیبر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت میں شرکت کے دوران اپنے کئی ہٹ گانے پیش کیے۔ تقریب میں گلوکار کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آئیں۔ جسٹن ہفتہ کی صبح اپنی پرفارمنس کے بعد امریکہ واپس چلے گئے

اپنی ایک پرفارمنس کے دوران ، اوری ، عرف اورہان اوترامانی ، جسٹن کے ساتھ اسٹیج پر گاتے ہوئے شامل ہوئے۔

تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد جسٹن کو ممبئی کےہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ ہوائی اڈے کی عمارت کے اندر جانے سے پہلے جسٹن نے اپنے آس پاس کے لوگوں سے ہاتھ ملایا۔

جسٹن سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے جمعہ کو لاس اینجلس سے ممبئی پہنچے تھے

جسٹن بیبرکا اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق جسٹن کو تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے ایک کروڑ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ اس سے قبل پاپ اسٹارریانا نے جام نگر میں اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل کی تقریبات میں پرفارم کیا تھا۔ گزشتہ ماہ گلوکارہ کیٹی پیری، پاپ گروپ بیک اسٹریٹ بوائز اور اطالوی ٹینور اینڈریا بوسیلی نے اٹلی اور جنوبی فرانس میں جوڑے کی کروز ٹور پارٹی میں پرفارم کر چکے ہیں۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا امبانی 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

Anant Ambani