Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکست خوردہ برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کے لباس پر شدید نکتہ چینی

رشی سُناک نے جب اعترافِ شکست کی تقریر کی تو اکشتا ان کے پیچھے کھڑی تھیں۔
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 11:39am

برطانیہ کے شکست خوردہ وزیر اعظم رشی سُناک کی اہلیہ اکشتا مورتی کو انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ تقنید لباس کے حوالے سے کی جارہی ہے جو انہوں نے گزشتہ روز اپنے شوہر کی شکست تسلیم کرنے کی تقریر کے موقع پر زیبِ تن کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگوں نے کہا ہے کہ عجیب و غریب ڈیزائن اور نامناسب کلر اسکیم والا لباس برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کے شایانِ شان نہ تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اکشتا مورتی کو مناسب رنگ کا سادہ لباس زیبِ تن کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ یہ لباس 395 پاؤنڈ کا تھا۔ سوال قیمت کا نہیں، تنقید تنقید صرف ڈیزائن اور رنگوں کے حوالے سے کی جارہی ہے۔ رشی سُناک برطانوی وزیر اعظم کے منصب سے سبک دوش ہونے کا اعلان کر رہے تھے اور اکشتا اُن کے پیچھے کھڑی تھیں۔

رشی سُناک کو بھی اپنے تاثرات اور باڈی لینگویج کی بنیاد پر کنزرویٹو پارٹی سے تعلق اور رکھنے والوں کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔ انتخابی شکست کے اعتراف اور برطانوی وزیر اعظم کے منصب سے سبک دوش ہونے کے اعلان کے وقت رشی سُناک بہت زیادہ بُجھے ہوئے دکھائی دیے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اُن کی بھی ٹرولنگ کی جارہی ہے۔ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا چہرہ بُجھا ہوا ہے اور پیچھے ایک شخص بورڈ لے کر کھڑا ہے جس پر کیپٹل ایل لکھا ہوا ہے۔

رشی سُناک پر کی جانے والی تنقید کے تناظر میں اُن کی اہلیہ پر کی جانے والی تنقید اضافی تازیانہ بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر کسی نے لکھا کہ یہ لباس تو سڑک پر کھینچی جانے والی لائنوں کی طرح ہے۔ اس طرح تو گاڑی چلانے والوں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا کہ اس لباس کو غور سے دیکھنے پر لگتا ہے کوئی طیارہ ٹیک آف کرنے والا ہے۔

Akshata Murty

TROLLED

INAAPRPRIATE DRESS

STOOD BEHIND HUSBAND