Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں

وفاقی وزیرداخلہ نے الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
شائع 05 جولائ 2024 11:47pm
فوٹو۔۔۔اے پی پی
فوٹو۔۔۔اے پی پی

اسلام آباد کے شہریوں کے لئے اچھی خبر آگئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صرف 3 ماہ میں شہر میں پہلی بار آرام دہ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں ہیں۔ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے الیکٹرونک مشین سے ٹوکن لیا اور الیکٹرک بس میں سفر کیا اور بس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ مجموعی طور پر اسلام آباد میں 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 33 الیکٹرک بسیں آنے پر ترکیہ کے سفیر ۔ چین کے سفارت خانے اور این آر ٹی سی کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے، الیکٹرک بسوں کے لئے چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔

خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان

محسن نقوی نے کہا کہ الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، سی ڈی اے کی ٹیم الیکٹرک بسوں کی کامیاب لانچنگ پر شاباش کی مستحق ہے، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔

پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو الیکٹرک بسوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی۔ ترکیہ کے حکام۔ این آر ٹی سی کے عاصم اسحاق۔ آئی جی اسلام آباد پولیس۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

اسلام آباد

mohsin naqvi

Public Transport