Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریخ پر جنگ لڑی جائے گی، بابا وانگا کی مزید خوفناک پیشگوئیاں

آنجہانی نجومی نے نائن الیون، روس یوکرین جنگ جیسے بڑے واقعات کی پیشگوئی کی تھیں جو درست ثابت ہوئی۔
شائع 05 جولائ 2024 11:37pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی انجہانی نابینا نجومی بابا وانگا 1996 میں 85 سال کی عمر میں دنیا سے چلی گئی تھیں۔ مگر ان کی مستقبل کی خطرناک پیشگوئیوں کے سبب انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

بابا وانگا کی کئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں اور ان کی مزید پیشگوئیوں نے لوگوں کی دلوں میں خوف بٹھا دیے۔

بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے دو اہم پیشگوئیاں سچ ثابت ہوگئیں

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے کئی سال گزر گئے تاہم انہوں نے اپنی زندگی میں سال 5079 تک دنیا کے ختم ہو جانے کی پیشگوئی کی تھی۔ جس پر سائنسی ماہرین بھی حیران ہیں۔

آنجہانی نجومی نے نائن الیون، روس یوکرین جنگ جیسے بڑے واقعات کی پیشگوئی کی تھیں جو درست ثابت ہوئی۔

آنے والی دہائیوں کے لیے بابا وانگا کی اہم پیشگوئیاں یہ ہیں:

بابا وانگا کے مطابق سال 2025 میں یورپ میں ایک بڑا تنازعہ براعظم کی آبادی میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔

انسان توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش میں زہرہ یعنی Venus تک پہنچ جائے گا۔

سال 2033 میں برف کے پگھلنے سے سطح سمندر میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق 2076 میں کمیونزم کی عالمی سطح پر دوبارہ واپسی ہوگی۔

2130 میں تہذیبوں کا خلائی مخلوق سے رابطہ ہوگا۔

2170 میں خشک سالی ہوگی۔

سال 3005 میں مریخ (Mars) پر جنگ لڑی جائے گی۔

3797 میں زمین کی تباہی کے ساتھ انسانیت نظام شمسی کے اندر کسی دوسرے سیارے پر جانے کی صلاحیت رکھے گی۔

5079 میں دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Baba Vanga

Predictions

War On Mars

coming years