Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا عادی ملزم گرفتار

ملزم خاتون کو ہراساں کرنےکی کوشش میں پیچھے پیچھے چلتا گیا۔
شائع 05 جولائ 2024 10:48pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مزنگ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

سیف سٹی کیمروں میں دیکھا گیا کہ رات کےوقت سڑک پرایک شخص خاتون کا پیچھا کر رہا ہے، ملزم خاتون کو ہراساں کرنےکی کوشش میں پیچھے پیچھےچلتا گیا۔

لاہور میں طالبات کو ہراساں کرنے والے 3 ملزم گرفتار، مقدمہ درج

خاتون نےخود کو غیرمحفوظ سمجھتےہوئے تیز چلنا شروع کردیا۔ بعد ازاں خاتون نےپیچھا کرتےشخص کو دیکھ کربس اسٹاپ کی طرف بھاگنے کی کوشش کی ۔

پشاور، خاتون کو ہراساں کرنے والا وطن واپسی پر گرفتار

ملزم کا خاتون کو پریشان کرتےدیکھ کر سیف سٹی آفیسر نےصورتحال بارے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کو آگاہ کیا۔

ورچول وویمن پولیس اسٹیشن نےفوری ایکشن لیتےہوئےپولیس کو موقع پر بھجوایا۔

پولیس نےملزم کوحراست میں لیکرقانونی کارروائی کا آغازکردیا۔

CCTV footage

Woman

punjab safe city authority

arrested accused