Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے، وزیر دفاع
شائع 05 جولائ 2024 10:44pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔

عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ صف نے یہ بھی کہا کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، غیر سیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

عمران خان کو رہا کرو، ہمیں انصاف چاہیے، علی امین کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شبلی فراز نے کہا کہ پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا یہ نو مئی دوبارہ کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ان کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں۔

imran khan

Khawaja Asif

Establishment

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)