Aaj News

منگل, جولائ 09, 2024  
02 Muharram 1446  

پاکستان کے پڑوسی غریب ملکوں میں بجلی کتنی سستی ہے؟

وہاں پاکستان سے زیادہ سستی بجلی دی جا رہی ہے۔
شائع 05 جولائ 2024 09:47pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

مفت بجلی دینے والوں کے بیانیے سچ ثابت نہ ہوسکے، بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے سے غریب عوام کا برا حال ہوگیا ہے۔

عام گھریلو صارفین کو مختلف ٹیکس اورایڈجسٹمنٹس ملا کر فی یونٹ 65 روپے سے بھی زیادہ کا پڑے گا، جس کا بوجھ غریب عوام کے سر آئے گا۔

پاکستانی عوام کے لیے فی یونٹ تقریباً 65 روپے سے زائد کا پڑے گا لیکن پڑوسی ملکوں میں بجلی کے فی یونٹ کیا ہیں؟ آیے جانتے ہیں۔

افغانستان میں 200 یونٹ تک بجلی ڈھائی افغانی فی یونٹ ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 200 یونٹ تک بجلی کا یونٹ 7 ٹکہ 20 پیسے مقرر ہے۔

وہیں بھارت کی بات کی جائے تو بجلی کا فی یونٹ 6 روپے 29 پیسے مقرر ہے۔

پاکستان میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا یونٹ 5 روپے 72 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی یونٹ نرخ 48 روپے 84 پیسے تک ہوگیا جبکہ سیلزٹیکس کے بعد فی یونٹ 57 روپے 63 پیسے جبکہ ایڈجسٹمنٹ اورٹیکسوں کے بعد فی یونٹ بجلی 65 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

Sales Tax

electricity bill

electricity price increases