Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

خان صاحب پارٹی میں لڑائیاں کروا کر بہت خوش ہوتے تھے، ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو مینڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے، رہنما پی پی
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 10:44pm

پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات ہیں اور خان صاحب خود لڑائیاں کرواتے تھے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی سے متعلق انکشافات کر د ئے کہا کہ خان صاحب خود لڑائیاں کروا کر خوش ہوتے تھے کیونکہ ان کو دونو ں طرف کی خبریں ملتی تھیں ۔ آصف زرداری کے علاوہ کوئی انکو بحران سے نہیں نکال سکتا، اگر زرداری کو میڈیٹ دے دیا جائے اور ڈائیلاگ ہو تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے ۔

ندیم افضل چن نے آج نیور کے پروگرام روبرو میں گفتگو کتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات ہیں اور خان صاحب خود لڑائیاں کرواتے تھے اور خوش بھی بہت ہوتے تھے انھوں نے کبھی صلح نہیں کروائی کیونکہ ان کو دونو ں طرف کی خبریں ملتی تھیں ۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں پارٹی میں لیڈر شپ کی لڑائی ہے ۔ اگر خان صاحب واپس آگئے تو لیڈر بننے والے سب پیچھے چلے جائیں گے ۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی عمران خان جیسا نہیں ہے پارٹی کے لوگ امیچور ہے ، عمران خان کے سامنے کوئی بولنے کی جرات نہیں کرتا ان کا موڈ دیکھ کر بات کی جاتی تھی۔ لیکن دو یا تین افراد تھے جو بانی پی ٹی آئی کوبتاتے تھے کہ آپ بند گلی میں جارہے ہیں اور ان سے کئی موضوع پر بات چیت کرتے تھے۔

تحریک انصاف نے 70 فیصد سیاسی ڈائیلاگ کرنا ہے جو کہ پی ٹی آئی نہیں کر رہی ۔ فواد ٹھیک کہتے ہیں سیاسی ڈائیلاگ کرنے چاہئے۔ ڈائیلاگ کے ذریعے ہی سیاسی بحران ختم ہوگا۔ آصف زرداری کے علاوہ کوئی انکو بحران سے نہیں نکال سکتا، اگر زرداری کو مینڈیٹ دے دیا جائے اور ڈائیلاگ ہو تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے ۔

AAJ NEWS

Pakistan People's Party (PPP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)