Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ، فائنل میں پاکستان کو شکست

تھائی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف تین صفرسے فتح پائی
شائع 05 جولائ 2024 08:12pm

ریاض میں جاری ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ایونٹ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی، پہلے سنگل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو باآسانی شکست ہوئی تھی، دوسرے سنگل میں اویس منیر نے اچھا مقابلہ کیا لیکن کلر پوٹنگ میں انہوں نے براؤن بال پر فاؤل کیا جس کے بعد تھائی پلیئر نے فریم کلیئر کردیا ۔

ڈبلز میں بھی پاکستانی پیئر تھائی لینڈ کو نہ روک سکا، یوں تھائی لینڈ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے اسکور کے ساتھ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت گیا۔

تھائی لینڈ نےپاکستانی ٹیم کےخلاف تین صفرسےفتح پائی، جبکہ چیمپئن شپ میں پاکستان نےتین ایونٹس میں پانچ میڈلزجیتے، پاکستانی کیوئسٹ نےدو گولڈ، دوسلور اورایک برانزمیڈل اپنےنام کیا۔

snooker championship

Snooker Hall