Aaj News

منگل, جولائ 09, 2024  
02 Muharram 1446  

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، فی یونٹ نرخ بڑھا دیے

نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 11:24pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئے، حکومت نے عوام پر پھر بجلی گراتے ہوئے فی یونٹ نرخ بڑھا دیے ہیں۔

نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ٍ بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کی گئی ہے، قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

حکومت نے بجلی 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41 پیسےکا اضافہ مانگا تھا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ: کتنے یونٹ استعمال کرنے پر نیا ریٹ کیا ہوگا، تفصیلات جاری

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کر دی گئی، شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمت میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

nepra

electricity

electricity prices

electricity bill