Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگے موبائل کے اشتہارات میں کام کرنے والے فواد خان کے پاس سستا فون؟

ویڈیو دیکھ کر مداح حیران
شائع 05 جولائ 2024 08:07pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

آج اسمارٹ فونز نے کی پیڈ موبائل فون سے ان کا وقت چھین لیا ہے اور ہر خاص و عام کے پاس ٹچ اسکرین اسمارٹ فون موجود ہے۔

لیکن پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فواد خان کی حالیہ ویڈیو میں جب انہیں کی پیڈ (بٹن والا موبائل) فون چلاتے دیکھا تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

اداکار فواد خان جنہیں اکثر مہنگے ترین موبائل فون برانڈز کے اشتہارات میں کام کرتے دیکھا جا چکا ہے مگر حقیقی زندگی میں انہیں کی پیڈ فون چلاتا دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ایک شوبز پیج پر فواد خان کی ویڈیو شئیر کی گئی جس میں انہیں ایک بیگ سے کی پیڈ فون نکال کر اس کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فواد خان کون سا موبائل فون استعمال کر رہے ہیں؟ کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ کی پیڈ فون سوشل میڈیا سے دور رہنے کے لیے اور صرف کال اور ایس ایم ایس کے لیے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی وجہ اسنیچنگ ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ فواد خان اس موبائل سے اپنا انسٹاگرام کیسے چلاتے ہیں؟

Fawad Khan

Video Viral

keypad mobile phone