Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی

قیمت میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے
شائع 05 جولائ 2024 07:43pm

شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی، صارفین کو بل کی کی مد میں بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کر دی گئی، شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 67 سستی کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمت میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

K Electric

National Electric Power Regulatory Authority