Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ ’ک ک ک کرن‘ کے پیچھے کی کہانی کیا ہے؟ جوہی چاولہ نے راز کھول دیا

کنگ خان نے سادہ ڈائیلاگ کو خاص بنا دیا جو پہلے دن کی طرح آج بھی مقبولیت کی بلندی پر ہے
شائع 05 جولائ 2024 07:30pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم ڈر کے مشہور ڈائیلاگ ’آئی لو یو ک ک ک کرن‘ سے متعلق بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اہم انکشاف کر دیا۔

شاہ رخ خان بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور ان کا ایک سے بڑھ کر ایک ڈائیلاگ ان کے مداحوں کے لیے خاص بن جاتا ہے۔

شاہ رخ خان آدھی رات کو خاموشی سے کچی آبادیوں کا دورہ کرتے تھے، بھارتی کامیڈین سنیل پال کا انکشاف

وہیں اب اداکار کے مشہور آئیکانک ڈائیلاگ آئی لو یو ک ک ک کرن جس کے سوشل میڈیا پر اکثر چرچے رہتے ہیں، اس کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے۔

کنگ خان نے اپنا یہ مشہور فلمی ڈائیلاگ ایک مشہور شخصیت سے متاثر ہو کر کہا تھا جس کا راز جوہی چاولہ نے کھول دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہی چاولہ نے حال ہی میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے مقبول ڈائیلاگ آئی لو یو ک ک ک کرن دراصل فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا کی ہکلاہٹ سے متاثر ہو کر اس کا فلم میں استعمال کیا تھا۔

جوہی نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل انہیں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ وہ ’آئی لو یو کرن‘ والے سادے ڈائیلاگ کے بجائے اسے تبدیل کرکے ’آئی لو یو ک-ک-ک-کرن‘ بول کر ادا کریں گے۔

کیونکہ یش چوپڑا اکثر گفتگو کے دوران ہکلاتے تھے، شاہ رخ خان کے بقول انہوں نے یش جی متاثر ہو کر وہ ڈائیلاگ بولا تھا جو پہلے دن کی طرح آج بھی مقبولیت کی بلندی پر ہے۔

Shahrukh Khan

Juhi chawla

Famous Dialogue

yash chopra