Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کی اے پی سی میں ہمارے نمائندے شرکت کریں گے، بلاول

امن و امان اور بلوچستان سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 07:25pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی اے پی سی میں ہمارے نمائندے شرکت کریں گے، امن و امان اور بلوچستان سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کو بات کرنے کا موقع ملے گا، پیپلزپارٹی کی دہشت گردی سے متعلق پالیسی واضح ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں گھر بنا کر خواتین کے حوالے کریں گے، ریسکیو، پیپلز بس، پنک بس سمیت سندھ کی طرز پر منصوبے بلوچستان میں بھی شروع کریں گے۔ بلوچستان میں بھی ریسکیو 1122سروس شروع کریں گے، ابتدائی طورپر10اضلاع میں ریسکیو1122کی سروس شروع کریں گے۔

اے پی سی میں شرکت ’اللہ کرے عمران خان اپنے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا بلوچستان آکر وزیراعلیٰ سےملوں گا، ہم آگےبڑھنےمیں طالبعلموں کی مدد کریں گے، بلوچستان میں بھی صحت کےشعبےمیں بہتری لائیں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت کام کیےجائیں گے۔

بلاول نے کہا کہ غریب ترین خواتین کو ہنرسکھایا جا رہا ہے، نصیرآباد میں گمبٹ طرز پراسپتال بنائیں گے، بلوچستان کی خواتین کوبھی مالی امداد پہنچائیں گے۔

سولر پارکس

انھوں نے کہا کہ سولر انرجی کے ذریعےغریب عوام کی مدد کریں گے، سولر پارکس بنا کرعوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

بجٹ پر تحفظات

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کےحوالےسےہمیں بہت زیادہ تحفظات تھے، پی ایس ڈی پی پرہم سےمشاورت نہیں کی گئی، مشاورت ہوتی تو بہتر تجاویزدیتے، کسی کی انکم 2 ملین ہے تو اس پر ٹیکس میں 4 فیصد کااضافہ ہوا۔

بلوچستان

Bilawal Bhutto Zardari

APC