Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین خان گنڈاپور کا امریکی وفد سے سائفر معاملے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ

سائفر کے معاملے سے ایک کنفیوژن پیدا ہوئی ہے، علی امین گنڈاپور
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 11:55pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کے وفد کی ملاقات کا اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ علی امین گنڈا پور نے امریکی وفد سے ملاقات کے دوران سائفر کا معاملہ اٹھا دیا ، انھوں نے امریکی وفد سے سائفر معاملے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکی پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ممبران کے وفد نے ملاقات کی ،وفد کی قیادت نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل روماس کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ملاقات کے دوران سائفر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سائفر کے معاملے سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک کنفیوژن پیدا ہوئی ہے، کنفیوژن کو دور کرنے کے لئے اصل حقائق کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

کورکمانڈر کانفرنس : ’عزمِ استحکام‘ بہت ضروری قرار، بلاجواز تنقید اور قیاس آرائیوں پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی امریکی کانگریس کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات کروانے میں کردار ادا کرے۔

Ali Ameen gandapur

Cypher

cypher case Imran Khan

Cypher case