Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیزرفتاری سے کیوں منع کیا ؟ سابق ایم این اے کے بیٹے نے وارڈن پر گاڑی چڑھا دی

ٹریفک پولیس نےثاقب برجیس کےخلاف مقدمہ کیلئےاستغاثہ دائرکردیا
شائع 05 جولائ 2024 05:29pm

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے تیزرفتاری اورخطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔

ٹریفک وارڈن کے روکنے کےباوجودثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سامنےآگئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کےقریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا جب ٹریفک اہلکاروں نےتیزرفتاری پرگاڑی روکنےکا اشارہ کیا۔

ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔ ملزم کارسوارخود کوسیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا ، سیاہ رنگ کی کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کےخلاف مقدمہ کیلئےاستغاثہ دائرکردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملےکی تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ ثاقب برجیس کے والد برجیس طاہر سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وفاقی وزیررہ چکے ہیں۔

Traffic Police

lahore traffic