Aaj News

منگل, جولائ 09, 2024  
02 Muharram 1446  

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، پمپس پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا

پیٹرول پمپس پر اضافی ٹیکس نہیں ہوگا، ایف بی آر کی وضاحت
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 12:06am

پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، ایف بی آر کی وضاحت سامنے آگئی، جس کے مطابق پیٹرول پمپس پر اضافی ٹیکس نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرزکے لئے ایڈوانس ٹرن اوورٹیکس لگایا تھا جس کی بنیاد پر پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سےہڑتال کااعلان کیا تھا، اور ملک بھر کے پمپس بند کر دیئے تھے تاہم سیاحوں کو درپیش مسائل کی وجہ سے چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سمیع خان نے ہڑتال موخر کر دی تھی۔

تاہم اب حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹیکسوں پر مذاکرات کامیاب ہو گئے، ایف بی آر کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آگئی۔

ایف بی آر نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے خط پر وضاحت دے دی کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ریگولیٹ شعبے میں فکسڈ مارجن کے تحت کام کرتے ہیں، ان پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 156 کے تحت ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جو کہ ڈیلرز اور ریٹیل آوٹ لیٹس پرر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدام کو پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خوش آئند قراردیا ہے۔

Petroleum Dealers Association

Oil tankers Association