ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2364 ڈالر کا ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔
فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نیا ریٹ 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگیا۔
10 گرام سونا 944 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2364 ڈالر کا ہوگیا۔
گزشتہ روز جمعرات کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 3 سو روپے ہوگئی تھی۔
bullion rates
dollar rates
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.