Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دودھ کی قیمتو ں میں اضافہ، پاکستان نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

بلوم برگ نے دودھ کی قیمتوں پررپورٹ جاری کردی
شائع 05 جولائ 2024 04:32pm

پاکستان میں فی لیٹر دودھ دنیا کے کئی ممالک سے بھی مہنگا ہوگیا۔ بلوم برگ نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں پررپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کی قیمت 370 روپے ہے جبکہ فرانس کےدارالحکومت پیرس میں یہی دودھ 342 میں دستیاب ہے۔ دودھ کی قیمت میں نیدرلینڈز بھی پاکستان سےسستا قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمسٹرڈیم میں فی لیٹر دودھ 358 روپے میں دستیاب ہے۔آسٹریلیا میں دودھ 3 سو روپےفی لیٹرمل رہاہے۔ جبکہ پاکستان میں ڈبے والے دودھ کی قیمت 370 روپے ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں60 فیصد سےزائد بچےخون کی کمی کےامراض کاشکار ہیں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مریض بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

milk bank

dry milk

packed milk