Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس اور حزب اللہ کی کارروائیوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ اور حماس نے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ القسام جنگجوؤں نے 10 اسرائیلی فوج اہلکاروں کو مار دیا۔
شائع 05 جولائ 2024 09:18pm

حماس کے عسکری ونگ القسام غزہ کے علاقے شجاعیہ میں 10 اسرائیلی فوجی مار دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام کے بریگیڈر نے بتایا کہ ان کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے الشجائیہ میں النزاز اسٹریٹ کے مشرق میں جمعرات کے روز کارروائی میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک بیان کے مطابق، القسام کے جنگجوؤں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ایک اسرائیلی فورس راکٹ لگائے بیٹھے تھے،القسام اس عمارت کی جانب بڑھے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا۔

علاوہ ازیں بریگیڈز کے جنگجوؤں نے عمارت کے اندر جا کر دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حملے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے وہاں اسرائیلی ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے۔

اس سے قبل صہیونی ریاست کے میڈیا آؤٹ لیٹ ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی تھی کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جھڑپوں میں چار صہیونی فوجیوں کا ہلاک کیا تھا۔ یہ جھڑپیں غزہ اور گولان کی پہاڑیوں کے علاقوں میں پیش آئیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں رائے ملر اور الیشا لوگاسی شامل ہیں۔ لگاسی پلاٹون کمانڈر تھا۔ انہیں شجائیہ میں حماس نے طیارہ شکن میزائل داغ کر ہلاک کیا۔ دونوں کی عمر 21 سال تھی۔

حزب اللہ نے اپنے اہم کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بلہ لینے کے لیے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں 38 سالہ کمانڈر ایتے گیلیہ ہلاک ہوا۔

اس کے علاوہ حزب اللہ اور حماس کے حملوں میں اسرائیل کو غیر معمولی مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹس نے تسلیم کرتے ہوئے کہ تھا کہ غزہ میں حماس سے ون آن ون لڑائی میں اب تک 325 اسرائیلی فوجی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :

رفح : کیپٹن وسیم محمود سمیت 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس نے 4 صہیونی فوجی مار ڈالے، 10 لاکھ فلسطینیوں کو رفح سے نکلنے کا اسرائیلی انتباہ

FOUR ISRAELI SEVICEMEN KILLED

GAZA AND GOLAN HEIGHTS

HAMAS AND HIZBULLAH